اُڑان نے 1.7 ارب سے زیادہ کی مصنوعات کو گاہکوں تک پہنچایا

   

بنگلورو: بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی) ای کامرس پلیٹ فارم اڑان نے سال 2022 میں 2.2 کروڑ سے زیادہ آرڈرز کو پورا کرتے ہوئے گاہکوں کو 1.7 ارب سے زیادہ مصنوعات کو پہنچایا۔کمپنی نے آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ کسٹمر آرڈر 1200 قصبوں اور شہروں میں بھیجے گئے ہیں اور ہندوستان کی تمام ریاستوں میں 12500 سے زیادہ پن کوڈز پر سروس فراہم کی گئی ہیں ۔ اس مدت کے دوران، ضروری صارفین کی مصنوعات (فریش، ایف ایم سی جی، اسٹیپلس، فارما) کے تحت، پلیٹ فارم نے 1.7 کروڑ آرڈرز پورے کیے ہیں اور 9 لاکھ سے زیادہ مصنوعات پلیٹ فارم کے ذریعے بھیجی گئی ہیں۔