پٹنہ ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے جمعہ کے دن متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آر بلاک سے ڈیگھا روڈ تک 6.3 کیلو میٹر طویل سڑک شہر میں بروقت تعمیر کریں۔ چیف منسٹر نے تعمیر کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ سال اگسٹ تک تعمیر مکمل ہوجائے گی۔ سڑک کی تعمیر کے محکمہ کے پرنسپال سکریٹری امرت لال مینا اور بہار اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر سنجے اگروال نے چیف منسٹر کو حفاظتی پروگرام میں پیشرفت کی تفصیلات سے واقف کروایا۔