موہن بھاگوت ، جے پی نڈاکی قیادت میں آرٹیکل370،رام مندرپر عدالتی کارروائی پر تبادلہ خیال ہوگا
پشکر 6ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کی قیاد ت میں یہاں بڑے پیمانے پر ایک کوآرڈینشن میٹنگ کا انعقادکیا جارہا ہے ،جس میں آر ایس ایس کے ملحقہ مختلف تنظیمیں اور جماعتیں بشمول بی جے پی کے اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرینگے۔ اس اجلاس میں جموں کشمیر کا خصوصی درجہ، آرٹیکل 370کی منسوخی ،وادئی کشمیرکے موجودہ صورت حال،اوررام مندر کے حوالے سے جاری مقدمات کی سماعت پر خصوصی توجہ دے جائے گی۔ سہ روزہ ’’سامنوے بیٹھک‘‘ کا آغاز ہفتہ سے ہوگا،جومسلسل تین دن تک جاری رہے گا۔آرایس ایس تشہیری شعبہ کے انچارج ارون کمار نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے آج یہ بات بتائی۔انہو ںنے کاکہا کہ اس سہ روزہ سامنوے بیٹھک میں آرایس ایس سربرہ موہن بھاگوت ،بی جے پی کارگذار صد ر جے پی نڈاقیادت کرینگے۔ارون کمار نے اجلاس کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ، وسیع پیمانے پر منقعد ہونے والے اس تین روزہ اجلاس میں 35ملحقہ تنظیموں کے کم از کم 200وفود شرکت کررہے ہیں۔
انکے مطابق، آرایس ایس کی ذیلی تنظیم’’سیما جاگرن‘‘ نامی تنظیم جو سرحدی علاقوںمیں سرگرم ہے،وہ وادی کشمیرمیں آرٹیکل 370کی منسوخی اورمابعدکے حالات پر اپنا پریز نشٹیشن پیش کرے گی۔انکے علاوہ اس موقع پر سودیشی جاگرن منچ،اور بھارتی مزدور سنگھ جیسی تنظیمیں ملک میں پائی معاشی سست روی پر اپنی رپورٹ پیش کرینگے۔اسی طرح سپریم کورٹ میں یومیہ بنیادوںپر کی جارہی رام مندر معاملے کی سماعت پر وی ایچ پی تمام تر تفصیلات اجلاس میں پیش کریگی اورپھر عدالتی کارروائی پر بحث مباحث کا آغازہوگا۔ارون کمار نے مزیدکہا کہ اس اجلاس میں ملک کی قومی سلامتی پر بھی وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا جائگا۔انہوںنے کہا کہ اس موقع پر خواتین کی بااختیاری اور ملک کی تعمیرمیں نوجوانوںکے کردارکو خصوصی اہمیت حاصل رہے گی۔انہو ںنے کہا کہ اس کیلئے نوجوانوں اورخواتین کے درمیان باضابطہ سروے کا اہتمام کیا جائگااوراسکی بنیاد پر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائگا۔اسکے لئے ایسے افراد درج فہرست قبائل اورشیڈول ٹرائبس کوبھی شامل کیا جائے گا۔