گوہاٹی : زائداز 19 لاکھ افراد جن کے نام نیشنل رجسٹر آف سٹیزن یا این آر سی کے قطعی مسودے میں شامل نہیں ہوئے، اُنھیں آدھار کارڈس حاصل نہیں ہورہے ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف بہبودی اسکیمات کے فوائد سے استفادہ کرنے سے محروم ہیں۔ آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن اسمبلی امین الاسلام نے یہ مسئلہ وزیر عمومی نظم و نسق آر کے داس کے پاس اُٹھایا ہے۔