کینبرا: آسٹریلیائی حکام شام کے حراستی کیمپوں سے داعش کے جنگجوؤں کی 60 سے زیادہ آسٹریلوی بیواؤں اور بچوں کو وطن واپس بلانے کی تیاری کر رہے ہیں۔حکام کا اصرار ہیکہ حراست میں لیے گئے افراد کو وطن واپس بھیجنے پر نگرانی میں رکھا جائے گا اور یہ کہ خواتین احکامات کے تابع رہنے پر رضامند ہو گئی ہیں۔20 سے زیادہ آسٹریلوی خواتین اور تقریباً 40 بچے شمال مشرقی شام کے الحول اور روج حراستی کیمپوں میں قید ہیں۔ وہ داعش کے ہلاک شدہ یاقید عسکریت پسندوں کی بیوائیں ، بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔آسٹریلوی حکام نے کہا ہے کہ اس کا امکان نہیں ہیکہ سب کو ایک ساتھ باہر لایا جائے گا اور یہ کہ رہائی کے کئی مشنز کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ بہت سی خواتین نے زور دے کر کہا ہے کہ انہیں ان کے شوہروں نے شام جانے کیلئے دھوکہ دیا یا دباؤ ڈالا تھا۔لیکن آسٹریلیا میں، حزب اختلاف کے قانون سازوں کا خیال ہیکہ ایسے افراد کی وطن واپسی سے ، جن کو انتہا پسندبنایا جا سکتا تھا، ایک غیر ضروری خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔