اٹلی کی نئی وزیراعظم کو امریکی صدر کی مبارکباد

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے دو طرفہ تعاون میں فروغ کا اشارہ دیا ہے۔ بائیڈن نے میلونی کو اٹلی کا نیا وزیراعظم بننے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا اور کہا کہ ناٹواور جی سیون کے اتحادی رکن ملک،عالمی مسائل میں امریکہ کے حامی اٹلی کی وزیر اعظم سے امید کرتا ہوں کہ وہ روس کے خلاف پابندیوں،حقوق انسانی کے احترام میں معاونت اور اقتصادی ترقی کے قیام میں اپنی کوششیں صرف کریں گی۔ 45 سالہ جیورجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں جو کہ سابقہ اطالوی آمر بینیتو موسولینی کے بعد اقتدار پر فائز دائیں باوز کی لیڈر ہیں۔