ای ڈی کیس : چدمبرم کو سپریم کورٹ سے فوری راحت

   

نئی دہلی ۔ 26 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے آئی این ایکس میڈیا انویسٹمنٹ کی تحقیقات کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو فوری راحت دیتے ہوئے کل تک ان کی گرفتاری پر روک لگا دی۔پیر کو جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا کے بینچ نے مسٹر چدمبرم کو ای ڈی سے متعلق معاملے میں گرفتاری سے دی جانے والی راحت کو کل تک کے لئے بڑھا دیا۔ مسٹر چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا میں سرمایہ کاری سے متعلق مبینہ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ معاملے کی سی بی آئی اور ای ڈی کی تحقیقات کا سامنا ہے ۔اس سے قبل ، عدالت نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی گرفتاری سے بچنے کے لئے سابق مرکزی وزیر کی طرف سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔