نئی دہلی: ایئرانڈیا سمیت کئی بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں نے 5جی موبائل فون سروس اور پیچیدہ ہوا بازی ٹیکنالوجیز کے درمیان مداخلت کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کے باعث چہارشنبہ سے امریکہ کیلئے پروازیں بند کر دی ہیں۔ ایئر انڈیا نے کہا کہ اس نے دہلی سے امریکہ میں سان فرانسسکو، شکاگو اور جے ایف کے اور ممبئی سے نیویارک کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ایئر انڈیا نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’امریکہ میں 5جی مواصلات کی وجہ سے ہم اب 19 جنوری سے دہلی سے سان فرانسسکو، شکاگو اور امریکہ میں جے کے ایف اور ممبئی سے نیوارک تک اپنی پروازیں نہیں چلا سکیں گے‘‘۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس، ایئر انڈیا، آل نیپون ایئرویز اور جاپان ایئر لائنز نے امریکہ کیلئے پروازوں میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔