ایئر انڈیا کے کیبن کریو کے لیے نئے ضابطہ پر تنازعہ

   

نئی دہلی : ایئرلائن کے اخلاقی آداب کے نئے قوانین پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ گرتے بالوں والے مرد عملہ کو سر منڈوانے اور سفید ہوتے بالوں والوں کو انہیں مستقل رنگنے کا حکم دیا ہے۔ اس پر صارفین کے درمیان آن لائن بحث چھڑ گئی ہے۔ انڈین ایئر لائن،ایئر انڈیا کو اپنے کیبن کریو کے لیے جاری کردہ نئی ہدایات کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔ یہ نئے ضابطے گزشتہ دنوں میڈیا میں شائع ہوئے تھے۔ ان سخت ہدایات میں صرف ہیئر اسٹائل کے حوالے سے پانچ صفحات مختص کیے گئے ہیں جب کہ ہدایت نامہ کے دیگر حصے میں عملہ کے افراد کے لیے ہوٹلوں میں ملبوسات زیب تن کرنے نیز سفر کرنے کے سلسلے میں بھی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ اور یہ بتایا گیا ہے کہ انہیں کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں۔