نئی دہلی :ہندوستانی فضائیہ کی کمان اب ایئر مارشل امریرپت سنگھ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے امرپریت سنگھ کو فضائیہ چیف مقرر کیا ہے۔ وہ وی آر چودھری کی جگہ لیں گے۔ اس وقت امرپریت سنگھ فضائیہ کے نائب سربراہ کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ امرپریت سنگھ 30 ستمبر کو ایئر چیف مارشل کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اسی دن ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔ انھیں یکم فروری 2023 میں فضائیہ کے 47ویں ڈپٹی چیف کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ایئر مارشل نے فضائیہ میں اپنے کیریئر کی شروعات 1984 میں کی تھی، جس کے بعد وہ یکے بعد دیگرے کئی کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھتے گئے۔امرپریت سنگھ کو فضائیہ کی جنگجو برانچ میں 21 دسمبر 1984 میں شامل کیا گیا تھا۔