نئی دہلی : ایئر انڈیا کی پرواز میں مبینہ طور پر ایک خاتون پر پیشاب کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔ جس کی پہچان ممبئی کے رہائشی تاجر شیکھر مشرا کے طور پر کی گئی ہے جس کی عمر 45 تا50 کے درمیان بتائی جارہی ہے۔ شیکھر مشرا پر الزام ہے کہ انہوں نے 26 نومبر 2022 کو نیویارک سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک ساتھی مسافر پر اپنے کپڑے اتار کر پیشاب کر دیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جو اس نے پہلے ایئر لائن کو سونپی تھی۔حالانکہ، پولیس کو 28 دسمبر کو ایئر لائن کی طرف سے واقعہ کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کیس میں مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے متاثرہ سے رابطہ کیا۔ جب ایئر انڈیا نے پولیس کے ساتھ خاتون کی تفصیلی شکایت شیئر کی تو ملزم کے خلاف 4 جنوری 2023 کو مقدمہ درج کیا گیا۔ خاتون نے اپنی تحریری شکایت 27 نومبر 2022 کو ہی ایئر لائنز کو دی تھی۔ ملزم کے خلاف مختلف تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ایر انڈیا نے بتایا کہ اس معاملہ میں سمجھوتہ ہوگیا ہے۔