ایئرپورٹ پر کہر ، تین فلائٹس کا رخ موڑ دیا گیا

,

   

حیدرآباد۔ 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ واقع شمس آباد میں شدید کہر کے باعث طیاروں کی آمد و رفت میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ چہارشنبہ کی صبح شدید کہر کے باعث شمس آباد ایئرپورٹ آنے والی 3 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا جبکہ 32 فلائٹس کی اڑان میں تاخیر ہوئی ہے۔ ممبئی سے حیدرآباد آنے والی فلائٹ کا رخ بنگلورو کی طرف موڑ دیا گیا۔ اسی طرح ایک فلائٹ کا رخ چینائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک فلائٹ کو گوا کی طرف موڑ دیاگیا۔