ایران مظاہروں میں مہلوکین تعداد کی 516 ہو گئی70 بچے بھی شامل

   

تہران : ایران میں انسانی حقوق سے وابستہ ’’ھرانا‘‘ ایجنسی نے اعلان کیا ہیکہ جاری مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 516 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 18 سال سے کم عمر کے 70 بچے بھی شامل ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ ایرانی حکام نے 687 طلباء کے علاوہ 19 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ ایران میں انقلابی عدالتوں نے ملک میں مظاہروں کے آغاز سے اب تک 670 زیر حراست افراد کے خلاف فیصلے جاری کیے ہیںاور ایرانی عدلیہ نے پیر کے روز تصدیق کی کہ سپریم کورٹ نے نوجوان خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے ملک میں ہونے والے مظاہروں کے پس منظر میں ایرانی احتجاجی کارکن محمد بروغنی کے خلاف سزائے موت کی توثیق کر دی۔پیر کو میزان آن لائن کے مطابق بروغنی نے قتل کرنے کے ارادے سے ایک سیکورٹی گارڈ کو چاقو سے زخمی کر دیا اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور تہران کے جنوب مشرق میں پاکدشت شہر میں مقامی اتھارٹی کی عمارت کو آگ لگا دی تھی۔