تہران : ایران میں ایک شخص کو متعدد خواتین پر حملوں کے جرم کی پاداش میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔ے ایف پی نے ایران کی عدلیہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ راستگویی کندلج نامی شخص کو گزشتہ روز ’فساد فی الارض‘ کا مجرم ثابت ہونے پر سزا دی گئی۔ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ ’میزان آن لائن‘ کے مطابق راستگویی کندلج نے سْوئے (ایک نوکیلے آلے) کے ذریعہ دارالحکومت تہران کی سڑکوں پر کم از کم 59 خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے شہر میں دہشت پھیلائی۔ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا کہ یہ شخص موٹر سائیکل پر سوار ہوتے ہوئے راہ گیر خواتین پر حملے کرتا رہا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ راستگویی کندلج کو کب گرفتار کیا گیا تھا۔