تہران : ایران کے جنوب مغرب میں واقع ملک کی سب سے بڑی آئیل ریفائنری کے ملازمین نے ہڑتال کردی ہے ۔ سو شل میڈیا پر زیرگردش فوٹیج کے مطابق ملک میں جاری بدامنی کے دوران میں احتجاجی تحریک ایران کی تیل کی اہم صنعت تک پھیل گئی ہے ۔ انسانی حقوق کارکنان کی خبررساں ایجنسی ( ایچ آر اے این اے ) کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال صوبہ خوزستان میں واقع شہرآبادان کی ریفائنری کے باہر درجنوں مزدور جمع ہورہے ہیں ۔آبادان ریفائنری ایران کی سب سے بڑی اور مشرق اوسط میں واقع تیل صاف کرنے کا قدیم ترین کارخانہ ہے ۔