ایران کے مشہد ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آج سے پھر آغاز

   

تہران۔ 19 ؍ اپریل ( ایجنسیز) ایران نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی شہر مشہد کے ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازیں پیر سے بحال کر دی جائیں گی۔ ایرانی سیول ایویشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مشہد ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دے دی گئی ہے جس کا آغاز پیر 20اپریل سے ہوگا۔سرکاری ٹی وی نے سیول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے حوالے سے بتایا کہ مشہد ایئرپورٹ پر بیرون ملک پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے باعث جنگ شروع ہونے کے بعد ایران کے تمام ہوائی اڈے بند کر دیے گئے تھے۔A/H