ایران ۔ اسرائیل جنگ، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ

   

نئی دہلی ۔ حالیہ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حکومت ہند پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کمی کر سکتی ہے لیکن اس کمی کے فیصلے سامنے اسرائیل ایران جنگ کھڑی ہو سکتی ہے۔ اسرائیل کی ایران کے ساتھ کشیدگی مشرق وسطیٰ میں خام تیل کی سربراہی روک سکتی ہے۔ جس کا اثر قیمتوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ جب ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو خام تیل کی قیمتوں میں4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں خام تیل کی سربراہی 10 ڈالر فی بیرل تک متاثر ہوسکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو برینٹ خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہے۔ تناؤ بہت بڑھ گیا ہے۔ جہاں امریکہ آکر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ دوسری جانب دیگر خلیجی ممالک بھی ایران کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں۔ ایسے میں آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔