تہران ۔ 17 نومبر (ایجنسیز) ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللّٰہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ وحید کے دفتر سے جاری بیان میں ان کی وفات کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ، تدفین اور تعزیتی اجتماعات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ وحید خراسانی دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ تھے۔