ایرانی گلوکار کو چھ سال قید کی سزا

   

تہران : ایرانی عدلیہ نے راپ موسیقار توماج صالحی کو چھ سال قید کی سزا سنائی ہے، جنہیں ان کے وکیل کے مطابق حکمرانوں کے خلاف عوامی مظاہروں کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔اپنے گانوں میں صالحی نے 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی “اخلاقی پولیس” کی حراست میں موت کے بعد ملک گیر احتجاج کی لہر کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ اس کے بعد انہیں حکومت مخالف احتجاج کی پاداش میں حراست میں لیا گیا۔صالحی کو ان کے موسیقی کی وجہ سے وسیع شہرت اور مقبولیت حاصل ہے جو غریبوں اور حالیہ برسوں کے مظاہروں میں حصہ لینے والے گروہوں کے مصائب کا اظہار کرتے ہیں۔