حیدرآباد۔12۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات 23 مئی تا یکم جون منعقد ہوں گے۔ ڈائرکٹر سرکاری امتحانات کے مطابق ایس ایس سی امتحانات میں جملہ 509275 امیدوار حصہ لیں گے۔ ہال ٹکٹس اور دیگر تفصیلات متعلقہ اسکولس کو روانہ کردیئے گئے ہیں اور امیدوار اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے ہال ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈائرکٹر گورنمنٹ اگزامنیشن کے دفتر کے علاوہ ویب سائیٹ www.bse.telangana.gov.in سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ایس ایس سی امتحانات کے موثر انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ر