ایس ایس سی پرچوں کے سوالات میں 50 فیصد کا چوائس

   


ہر پرچہ میں 20 آبجکٹیو سوالات ، بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کا غور و خوض
حیدرآباد :۔ اس سال ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو ایک بڑی راحت فراہم کرنے کی تجویز کے تحت اس کے سوالات میں 50 فیصد کا چوائس ( انتخاب کا اختیار ) ہوگا ۔ تاہم یہ چوائسیس صرف تفصیلی حصہ (ڈسکرپٹیو پارٹ ) میں ہوں گے ، مثال کے طور پر 28 سوالات میں 14 کے جوابات تحریر کرنے ہوں گے ۔ آبجکٹیو ٹائپ سوالات کیلئے طلبہ کو 20 سوالات دئیے جائیں گے ۔ ہر سوال کیلئے ایک نشان ہوگا ۔ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے قبل ازیں کہا تھا کہ سوالات کے ہر پرچہ میں زیادہ چوائس ہوگا کیوں کہ کوویڈ 19 وبا کے باعث زیادہ تر نصاب کو آن لائن کلاسیس کے ذریعہ احاطہ کیا جارہا ہے ۔ ہر مضمون میں جملہ 100 نشانات کے لیے امتحان 80 نشانات کیلئے ہوگا ۔ 60 نشانات ڈسکرپٹیو سوالات کیلئے ہوں گے اور آبجکٹیو ٹائپ سوالات کیلئے 20 نشانات ۔ جب کہ مابقی 20 نشانات انٹرنل اسیسمنٹ سے دئیے جائیں گے ۔ ایک سینئیر عہدیدار نے کہا کہ ’ ہم تمام مضامین کیلئے ایک دو دن میں نمونہ امتحانی پرچہ سوالات جاری کریں گے ‘ ۔ طلبہ کیلئے ایک اور بڑی راحت یہ ہے کہ اس سال ایس ایس سی امتحانات کیلئے پرچوں کی تعداد میں بھی تخفیف کی گئی ہے ۔۔