ایس بی آئی کو 220 نادہندگان کے 76,600 کروڑ روپئے باقی ، آر ٹی آئی میں انکشاف

   

ممبئی ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل بینک آف انڈیا اور انڈین اورسیس بینک کو فی کس چار نادہندگان سے 500 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ آر ٹی آئی درخواستوں سے اس بات کا پتہ چلا ہیکہ ہندوستان کے سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے 220 نادہندگان کو 76,600 کروڑ روپئے کے قرضے دیئے تھے جس میں سے 100 کروڑ روپئے ہر ایک فرد نے حاصل کئے ہیں۔ 31 مارچ 2019ء کے مطابق ایس بی آئی نے 37,700 کروڑ روپیوں کی عدم وصولی کا اعلان کیا ہے۔ 33 قرض کنندوں نے یہ قرض لیا تھا۔ آر بی آئی کی جانب سے 980 قرض کنندگان کی فہرست تیار کی گئی ہے جنہوں نے فی کس 100 کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا تھا۔