ایسٹونیا میں سعودی سفیر نے اسناد پیش کئے

   

ایسٹونیا: فن لینڈ میں سعودی خاتون سفیر نسرین حمد الشیبل نے یورپی ملک کے صدر الار کریس کو ایسٹونیا میں بطور غیر مقیم سفیر اپنی اسناد پیش کر دیں۔ نسرین حمد الشیبل نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے صدر کو مبارکباد دی۔دونوں فریقوں نے باہمی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی۔ چہارشنبہ کے روز ایک ٹویٹ میں کریس نے کہا کہ وہ الشبیل کے ساتھ خیالات کے تبادلہ کے لیے شکر گزار ہیں۔ صدر نے کہا ایسٹونیا اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔ ہم اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع اور اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید دریافت کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔سعودی سفیر الشبیل نے بدلے میں کہا کہ میں باہمی خوشحالی اور کامیابی کے حصول کے مقصد سے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔