ایل کے شام سندر نے زونل منیجر ، ایل آئی سی ، ساوتھ سنٹرل زون کا جائزہ حاصل کیا

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : ایل کے شام سندر نے 14 مارچ کو بحیثیت زونل منیجر ، ایل آئی سی آف انڈیا ، ساوتھ سنٹرل زون جائزہ حاصل کیا ۔ وہ سائنس میں بیچلرس ڈگری کے علاوہ انشورنس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے فیلو ہیں ۔ شام سندر ہیلت انشورنس ، کمپلائینس گورنینس اینڈ رسک مینجمنٹ اینڈ میڈیکل انڈر رائٹنگ میں ڈپلومہ رکھتے ہیں ۔ اس عہدہ کا جائزہ لینے سے قبل انہوں نے بحیثیت ڈائرکٹر زونل ٹریننگ سنٹر ، حیدرآباد کام کیا ۔ وہ ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ( کارپوریٹ کمیونیکیشنس ) ممبئی بھی رہے ۔ 35 برسوں پر محیط ان کے کیرئیر میں انہوں نے تفویض کردہ مختلف مارکیٹنگ اور ایڈمنسٹریٹیو ذمہ داریوں پر کام کیا۔ انہیں انٹرنیشنل انشورنس مارکٹ میں بھی وسیع تجربہ ہے ۔ انہوں نے 2010 تا 2013 جنرل منیجر ایل آئی سی ( انٹرنیشنل ) بحرین خدمات انجام دیں ۔۔