واشنگٹن ، 3 اکتوبر (ایجنسیز) ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی سابقہ پارٹنر شیون زِلس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا شوہر سے تعلق اچانک ختم ہو گیا۔ شیون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی علیحدگی کے بارے میں بتایا اور مبینہ طور پر ایلون مسک کے ساتھ اپنی آخری گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔ انہوں نے لکھا کہ صرف ایک ہفتے میں، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے، محبت سے کسی کو جانے دینے تک کا سفر مشکل ہے، لیکن کبھی کبھی زندگی ایسی ہی ہوتی ہے۔ شیون نے علیحدگی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود وہ ایلون کی بہت پروا کرتی ہیں اور ہمیشہ ان کی خوشی چاہیں گی۔ ایلون مسک اور شیون زِلس کے چار بچے ہیں، جن میں 2021 میں پیدا ہونے والے جڑواں بچے اسٹرائیڈر اور ایزور، 2024 میں پیدا ہونے والی بیٹی آرکیڈیا اور بیٹا سیلڈن شامل ہیں۔