حیدرآباد۔ ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر ‘ جس کی رائے دہی 14 مارچ کو ہونے والی ہے ‘ رچہ کنڈہ حدود میں شراب کی دوکانات ‘ تاڑی کمپاونڈ ‘ بارس ‘ ریسٹورنٹس ‘ اسٹار ہوٹلس اور رجسٹرڈ کلبس میں شراب کی فروخت بند رہے گی ۔ رچہ کنڈہ کمشنر پولیس مہیش بھاگوت نے اس سلسلہ میں ایک حکمنامہ جاری کیا ہے اور کہا کہ شراب کی فروخت پر 12 مارچ کی شام 4 ب جے سے 14 مارچ کی شام 4 بجے تک پابندی رہے گی ۔ اس کے علاوہ 17 مارچ کو ووٹوں کی گنتی کے موقع پر بھی صبح چھ بجے سے شراب کی فروخت پر امتناع رہے گا۔