ایم ایم ٹی ایس کے فرسٹ کلاس کرایوں میں کمی قیمتوں میں اضافہ سے پریشان حال مسافروں کو راحت

   

حیدرآباد۔4مئی (سیاست نیوز)ایم ایم ٹی ایس کے فرسٹ کلاس کرایو ںمیں کمی کا اعلان ایم ایم ٹی ایس کے ذریعہ سفر کرنے والے مسافرین کے لئے خوشخبری ہے کیونکہ گرانی کے اس دور میں جہاں ہر شئے کی قیمتوں میں اضافہ خبریں بنی ہوئی ہے ایسے دور میں محکمہ ریلوے کی جانب سے ایم ایم ٹی ایس کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان ریل مسافرین کے لئے نعمت سے کم نہیں ہے۔ایم ایم ٹی ایس کے فرسٹ کلاس مسافرین کے ٹکٹ میں 5مئی سے 50 فیصد کی کمی کا فیصلہ کیاگیا ہے اور اس فیصلہ کے مطابق ایک سے 10کیلو میٹر کی مسافت کے لئے جو 50 روپئے وصول کئے جاتے تھے اب 25روپئے وصول کئے جائیں گے ‘ 11تا15کیلو میٹر کے لئے جہاں 654 روپئے وصول کئے جاتے تھے اب ان مسافرین کو محض 35روپئے ادا کرنے ہوں گے۔16تا 25کیلو میٹر کی مسافر کے لئے جو 100روپئے وصول کئے جا رہے تھے اب صرف 55 روپئے وصول کئے جائیں گے۔26تا35کیلو میٹر کے لئے 145 روپئے کی جگہ اب صرف 85 روپئے ادا کرنے ہوں گے جبکہ 36تا45 کیلو میٹر کے سفر کے لئے 155کے بجائے 90روپئے وصول کئے جائیں گے۔ایم ایم ٹی ایس کی فلک نما سے سکندرآباد جنرل کرایہ اب بھی 5روپئے ہے اور ان کرایوں کی کمی کا86ٹرینوں کے مسافرین کو فائدہ ہوگا۔م