ایم پی میں ڈیجیٹل اور اسکل یونیورسٹی قائم کی جائے گی

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ریاست میں ڈیجیٹل اور اسکل یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔ ڈاکٹر یادو نے آج محکمانہ جائزہ کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اجین میں ڈیجیٹل اور بھوپال میں اسکل یونیورسٹی قائم کئے جانے کی تجویز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل یونیورسٹی کیرالہ میں قائم ہے ۔ ڈاکٹر یادو نے اجین یونیورسٹی کے پروفیسر اور ڈیپارٹمنٹل آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ کیرالہ یونیورسٹی کا دورہ کریں اور کانسیپٹ پیپر تیار کرکے پیش کریں۔ اسی طرح برکت اللہ یونیورسٹی کے پروفیسر اور محکمہ کے افسر راجستھان اسکل یونیورسٹی کا دورہ کریں گے ۔وزیر اعلیٰ تعلیم نے کہا کہ کورونا کے دور میں ڈیجیٹل تعلیم سے نوجوان متعارف ہوئے ۔