ایم پی وینکٹ ریڈی کو ہائی کمان کے فیصلہ کا انتظار بی جے پی کے حق میں مہم چلانے کی تردید

   

حیدرآباد ۔11 ۔ نومبر (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے تادیبی کارروائی کے بارے میں فیصلہ کا انتظار کرنے والے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اپنے انتخابی حلقہ میں واپس آچکے ہیں ۔ منوگوڑ کے ضمنی چناؤ میں انتخابی مہم سے دور رہنے والے رکن پارلیمنٹ کی اپنے حلقہ میں واپسی پر پارٹی قائدین کی جانب سے محتاط ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ انتخابی مہم کے دوران وینکٹ ریڈی آسٹریلیا روانہ ہوگئے تھے اور پارٹی نے انہیں وجہ نمائی نوٹس جاری کی۔ وینکٹ ریڈی نے نوٹس کا جواب روانہ کردیا لیکن ہائی کمان نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ان کے خلاف سازش کرنے والے اس بات سے واقف نہیں کہ انہوں نے این ایس یو آئی کارکن کی حیثیت سے کانگریس میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس میں ہیں اور آئندہ بھی برقرار رہیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ وینکٹ ریڈی نے ہائی کمان کو اپنے جواب میں انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور اور صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ بی جے پی کی تائید میں ٹی آر ایس کارکن سے بات چیت سے متعلق آڈیو فرضی ہے، انہیں بدنام کرنے کیلئے مخالفین نے یہ آڈیو تیار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک مسلمان کارکن محمد جبار سے کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ بی جے پی تائید کریں۔ ر