ایمس سائبر حملہ: نامعلوم ہیکرز کیخلاف ایف آئی آر درج

   

نئی دہلی: حکومت نے آج کہا کہ دارالحکومت میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سرورز پر سائبر حملے کے سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران کانگریس لیڈر ادھیرنجن چودھری کے سوال کے جواب میں یہ معلومات دی۔