حیدرآباد 19 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن نے ریاست میں بارش کی وجہ سے ملتوی کردہ ایمسیٹ اگریکلچر اور ای سیٹ امتحانات 30 اور 31 جولائی کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ یکم اگسٹ کو ای سیٹ 2 تا 5 اگسٹ تک ٹی ایس پی جی ای سیٹ امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست میں ایک ہفتہ تک موسلا دھار بارش کی وجہ سے 13 ، 14 اور 15 جولائی کو منعقد ہونے والے ٹی ایس ایمسیٹ اگریکلچر اور ای سیٹ امتحانات ملتوی کردیئے گئے تھے۔ تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن کونسل نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ متعلقہ ویب سائیٹس سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ ن