این ڈی اے میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد: چندرا بابو نائیڈو

   


ریاست کے مفادات کے تحت قومی سیاست میں حصہ داری
حیدرآباد ۔یکم ستمبر (سیاست نیوز) صدر تلگو دیشم و سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے این ڈی اے میں شمولیت سے متعلق میڈیا میں جاری خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے میں شمولیت کے بارے میں وضاحت ان کو کرنی چاہئے جو یہ پرچار کر رہے ہیں۔ امراوتی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ریاست کے مفادات کے تحفظ کے لئے سابق میں این ڈی اے سے تلگو دیشم میں علحدگی اختیار کرلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی سیاست میں تلگو دیشم اپنا اہم رول ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی پر زیادہ توجہ دینے کے نتیجہ میں پارٹی کو دو مرتبہ الیکشن میں نقصان ہوا ہے ۔ ریاست کی تقسیم کے نتیجہ میں آندھراپردیش کے عوام کو بھاری نقصان ہوا اور تلگو دیشم پارٹی نقصانات کی پابجائی کیلئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی حکومت عوامی اعتماد سے محروم ہوچکی ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نے یقین ظاہر کیا کہ آندھراپردیش میں تلگو دیشم دوبارہ برسر اقتدار آئے گی۔ ر