حیدرآباد : وی پی ویلومن کے بہ صلاحیت بیٹسمین محمد ایوب خاں نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے اے ٹو ڈیویژن کی دو روزہ مقابلہ میں ایک اور سنچری اسکور کی ہے۔ایکری لک ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فاتح ٹیم نے 373 اسکور کئے جس میں کپتان ایوب خاں نے 172 رنز کی اننگز کھیلی۔ 157 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے 22 چوکے اور 3چھکے لگائے۔ جوابی اننگز میں ایکری لک کی ٹیم 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔یادر ہے کہ گزشتہ مقابلے میں بھی ایوب خان نے 166 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔