ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کوکوئی روک نہیں سکتا۔ امیت شاہ

,

   

ہردوئی۔ اپوزیشن پارٹیوں پر شدید لفظی حملہ میں مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہاکہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)‘ سماج وادی پارٹی (ایس پی) اورکانگریس ایودھیامیں رام مندر کی تعمیر کو روک نہیں سکے گی۔

اترپردیش کے ہردوئی میں ’جن وشواس یاترا‘ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ ”ایس پی‘ بی ایس پی او رکانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو روکنے کی بہت ساری کوششیں کررہے ہیں۔

میں یہاں سے انہیں چیالنج کرتاہوں‘ اپنے طاقت کے تمام چیزیں مندر کی تعمیر کو روکنے کے لئے استعمال کرلیں“۔ مرکزی وزیرنے کہاکہ ”کچھ مہینوں میں بھگوان رام کا ایک عالیشان مندر وہاں پر کھڑا ہوگا“۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں سے کئے ہوئے ہر وعدہ کو بی جے پی نے پورا کیاہے۔ شاہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کی مہم کے حصہ طور پر منعقد ہونے والی ریالیو ں سے خطاب کررہے تھے۔