نئی دہلی، 22 ستمبر (یواین آئی) کانگریس نے شری رام مندر میں چڑھاوا چوری کے معاملے میں تین ماہ بعد بھی چارج شیٹ داخل نہ ہونے کو سرغناؤں کو بچانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومتیں ایس آئی ٹی کے نام پر بڑے چوروں کو بچانے کی کارروائی کر رہی ہیں۔کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ چڑھاوا چوری کے معاملے میں تحقیقات شروع ہوئے تین ماہ پورے ہونے میں صرف تین دن باقی ہیں لیکن ابھی تک ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل نہیں کی گئی ہے۔
اگر 25 ستمبر تک چارج شیٹ داخل نہ ہوئی تو چڑھاوا چوری کے معاملے کے چھوٹے کرداروں کی ضمانت کا راستہ صاف ہو جائے گا۔رمیش نے کہا کہ ملک کے عوام کو ایسی ایس آئی ٹی اور ایسی کسی سرکاری چارج شیٹ پر بھروسہ نہیں ہے جس میں بڑی مچھلیوں کو بچانے کے خدشات برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ کچھ بھی رپورٹ کرنے کے قابل نہیں ہے ، ان کی اپنی تحقیقات اب تسلیم کر رہی ہے کہ چڑھاوا چوری 70 نہیں بلکہ سی سی ٹی وی میں 105 بار سامنے آ چکی ہے جسے وہ چاہ کر بھی مسترد نہیں کر پا رہے ہیں