ایپسیٹ 2025 کے اعلامیہ کی آج اجرائی

   

حیدرآباد۔/19 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایپسیٹ TGEAPCET-2025 (تلنگانہ انجینئرنگ، اگریکلچرف اینڈ فارمیسی کامن انٹرنس ٹسٹ) کا نوٹیفکیشن کل 20 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ 10+2 کامیاب طلبہ 25 فروری سے آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ اپریل اور مئی میں امتحانات منعقد ہوں گے۔ ایپسیٹ امتحانات اس مرتبہ جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے منعقد کئے جائیں گے۔ تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ https://eapcet.tgche.ac.in کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ آندھرا پردیش سے متصل تلنگانہ کے سرحدی اضلاع میں رہنے والے طلبہ کیلئے وجئے واڑہ اور کرنول میں امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر بی دین کمار کنوینر ایپسٹ نے پریس نوٹ میں بتایا کہ ایپسیٹ کا نوٹیفکیشن جمعرات کو جاری ہوگا اور ویب سائیٹ پر دوپہر 2:30 بجے سے تفصیلات کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ تلنگانہ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن نے اس مرتبہ ایپسیٹ کے انعقاد کی ذمہ داری جے این ٹی یو حیدرآباد کو دی ہے۔1