ایک میٹر لمبی بلی، عمر صرف 12 ماہ

   

میسا چوسٹس: مرفی بلی کی جسامت ایک میٹر کے لگ بھگ ہے اور وزن 11 کلوگرام سے کچھ زائد ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بڑے کتوں سے بھی بڑی جسامت رکھتی ہے۔میساچیوسیٹس کے ایک چھوٹے سے شہر وورکیسٹر کے ایک گھر کی پالتو بلی ہر فرد کی آنکھ کا تارہ ہے جسے کئی لوگ دیکھ کر شیریا جنگلی بلی قرار دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ اکثر لوگ اس بلی کو دیکھنیکیلیے برے وِن خاندان کے پاس آتے ہیں۔ اب یہ بلی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور لوگ اسے دیکھ کر حیران ہورہے ہیں۔لیکن یہ بلی بہت بھوکی ہے کیونکہ یہ فطرت سیپیٹو ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر ماہ یہ 70 ڈالر کے خشک میویکھاجاتی ہے جبکہ اس کے معمول کا کھانا اس سیبھی مہنگا ہے۔ گھروالوں نے گزشتہ برس نومبر میں اسے گود لیا تھا اور اب اس کی لمبائی 104 سینٹی میٹر تک جاپہنچی ہے۔