ایکسپریس بسوں میں سفر کرنے والی خواتین کو مشورہ

   

کم فصلہ کے سفر کیلئے ویلگو بسوں کا انتخاب کریں آر ٹی سی ایم ڈی سجنار کی اپیل
حیدرآباد۔ 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر سجنار نے مہالکشمی اسکیم کے تحت بسوں میں مفت سفر کرنے والی خواتین سے اپیل کی ہیکہ وہ قریب کا فاصلہ طئے کرنے کیلئے ایکسپریس بس کے بجائے پلے ویلگو بسوں میں سفر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علم میں آیا ہیکہ تھوڑی دور سفر کرنے والی خواتین بھی ایکسپریس بسوں میں سوار ہورہی ہیں، جس سے دوردراز سفر کرنے والی خواتین اور دوسرے مسافرین کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ جگہ جگہ بسوں کو روکنے سے دوسرے مسافروں کو ان کے منزل تک پہنچنے میں کافی تاخیر ہورہی ہے۔ لہٰذا وہ خواتین سے اپیل کررہے ہیں کہ تھوڑی دور سفر کرنے کیلئے ویلگو بسوں کا انتخاب کرتے ہوئے سفر کریں اور دوردراز سفر کرنے والی خواتین اور مسافرین کو سہولت فراہم کریں اور بسوں میں آر ٹی سی عملہ سے مکمل تعاون و اشتراک کریں۔ وی سی سجنار نے بتایا کہ چند خواتین ایکسپریس بسوں میں سفر کرتے ہوئے جہاں بس رکنے کا بس اسٹاپ نہیں ہے اس اسٹاپ پر بھی بس روکنے کیلئے عملہ پر دباؤ بنارہی ہیں جس سے سفر کے اوقات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایکسپریس بس ہر اسٹاپ پر نہیں رکتی صرف منتخب بس اسٹاپس پر بس روکی جاتی ہے۔ ن