حیدرآباد۔ بستی دواخانہ کی افتتاحی تقریب کے دوران اے ائی ایم ائی ایم کے رکن اسمبلی احمد پاشاہ قادری کا پرانے شہر کے سلطان شاہی میں گھیراؤ کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔
چیف منسٹر ریلیف سے سیلاب متاثرین کو جاری کی جانے والے10روپئے کی رقم مذکورہ مقامی لوگوں نے نہیں ملنے کا الزام لگایاگیاہے۔
اچانک ہوئے احتجاج کی وجہہ سے مذکورہ ایم ائی ایم رکن اسمبلی کو مذکورہ جگہ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا اور اسی دوران بی جے پی کارکنوں نے ان گھیراؤ کیا۔
تاہم پولیس موقع پر پہنچی اور رکن اسمبلی کو اپنے گھیرے میں لے کر ان کی گاڑی تک پہنچایا۔
مغل پورہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اورہجوم کو منتشر کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیا۔