اے للیتا ظہیرآباد INTUC کے قومی سکریٹری مقرر

   

ظہیرآباد ۔14 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس (INTUC)قومی صدر امباتی کرشنا مورتی نے ظہیر آباد میں واقع آئی این ٹی یو سی اڈاپالا للیتا کو نیشنل سکریٹری کے طور پر مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے للیتا نے کہا کہ ٹریڈ یونین کے قومی صدر امباتی کرشنا مورتی، نائب صدر میاتاری پروین اور قانونی مشیر جمبولا نرسمہا ریڈی کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے اعتماد کیا اور مجھے جو ذمہ داری سونپی۔ میں تمام طبقات کے کارکنوں کے ساتھ مل کر INTUC یونین کی مضبوطی کے لیے مزید محنت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ٹریڈ یونین کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قومی نائب صدر میاتاری پراوین نے کہا کہ INTUC کو مضبوط بنانے کے لیے مزید تقرریاں کی جائیں گی۔ پروگرام میں قومی نائب صدر میاتاری پروین، ریاستی نائب صدر کوتھور سریندر اور دیگرموجود تھے۔