نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے ان کے شائستہ مزاج اور سائنسی صلاحیت کو یاد کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہاکہ میزائل مین کے طور پر معروف ملک کے سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کو ملک کے تئیں ان کی بے مثال خدمات کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مودی نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، جنہیں ان کے عاجزانہ رویے اور غیر معمولی سائنسی صلاحیتوں کی وجہ سے لوگ پسند کرتے تھے۔ قوم کی تعمیر میں ان کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ عقیدت کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔