بائیڈن جاتے جاتے میری سزا معاف کردیں : عافیہ صدیقی

   

واشنگٹن: برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کر دی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپیل میں کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن صدارت سے سبکدوش ہونے سے پہلے سزا معاف کر دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن اپنے دور میں بیٹے سمیت 39 افراد کو صدارتی معافی دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل بھی صدارتی معافی کیلئے پرامید ہیں۔ وکیل کلائیوسٹاورڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں صدر بائیڈن یہاں تک کہ ٹرمپ انتظامیہ سے بھی معافی ملنے کا امکان ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ ناانصافی کا شکار ہوئیں، وہ رہائی کیلئے پرامید ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی 86 برس کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ آج صدر بائیڈن کے دور صدارت کا آخری دن ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوئے ہیں اور وہ کل پیر 20 جنوری کو اپنے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے والے ہیں۔