دبئی۔ اسٹار ہندوستانی بیٹر ویراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف حال ہی میں ختم ہوئی سیریز میں عمدہ کارکردگی کے بعد آئی سی سی ونڈے درجہ بندی میں دوسرا مقام برقرار رکھا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد ٹسٹ کپتانی چھوڑنے والے کوہلی نے تین میچوں کی ونڈے سیریز میں 116 رنز بنائے۔ہندوستانی ونڈے ٹیم کی کپتانی سنبھالنے والے روہت شرما زخمی ہونیکی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف نہیں کھیلے لیکن وہ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ کوہلی کے 836 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ روہت کے 801 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم 873 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈیرڈوسن 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کوئنٹن ڈی کاک چار درجے ترقی کر کے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ڈی کاک نے سیریز میں سب سے زیادہ 229 اور ڈوسن نے 218 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما 21 درجے ترقی کرکے 59 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے تین میچوں میں 153 رنز بنائے۔بولنگ میں لونگی اینگیڈی چار درجے ترقی سے 20 ویں نمبر پر آگئے۔ بھونیشور کمار چار درجے نقصان کے بعد22 ویں نمبر پر ہیں۔کیشو مہاراج 18 مقامات کی چھلانگ لگا کر33 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے اورآسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے اینڈیل فیلوکوائیو تین درجے ترقی کرکے 15ویں نمبر پرآ گئے ہیں۔ ٹی20 کی درجہ بندی میں ڈیوڈ ملان تین درجے تنزلی سے چوتھے نمبر پر ا گئے ہیں۔ جوس بٹلر بھی تین درجے تنزلی کے ساتھ ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے ہیں۔