بابی دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار

   

لزبن: گینیز ورلڈ ریکارڈز نے پرتگال سے تعلق رکھنے والے کتے کو دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار دے دیا۔ بابی نامی اس کتے کی عمر 30 سال اور 266 دن ہے۔جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں گینیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا تھا کہ پرتگالی کتے نے یہ ریکارڈ 23 سالہ آسٹریلوی کتے سپائک سے حاصل کیاہے۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بابی نے تقریباً ایک صدی پْرانا ریکارڈ توڑا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کا ’بلیوے‘ نامی ایک کتا عمر رسیدہ کتا تھا جس کی عمر 29 سال اور 5 ماہ تھی اور وہ 1910 سے 1939 کے درمیان موجود تھا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بابی کی عمر کی تصدیق پرتگالی پالتو جانوروں کے ڈیٹا بیس سے کرالی گئی ہے۔