بات قومی سلامتی کی ہو تو کسی کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: چاوش اولو

   

انقرہ : ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ موضوع بحث قومی سلامتی ہو تو کسی کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔چاوش اولو نے ضلع مالاتیا میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ” سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو رکنیت کے بارے میں ترکی کے مطالبات کا جواب ٹھوس اقدامات کی شکل میں دینا چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ “بات ملّی سلامتی ہو تو ہم کوئی ڈھیل نہیں دے سکتے۔ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے معاملے میں بھی ہم اسی موقف پر ثابت قدمی کے ساتھ قائم ہیں۔ ہم ان سے جو مطالبات کر رہے ہیں وہ کوئی ناممکنات نہیں ہیں۔