بارٹی کا آسٹریلین اوپن کے فائنل میں کولن سے مقابلہ

   

میلبورن۔ دنیا کی نمبرایک ٹینس کھلاڑی ایش بارٹی جمعرات کو یہاں دوبارہ فام حاصل کرنے والیامریکی ٹینس اسٹار میڈیسن کیزکو 6-1، 6-3 سے شکست دے کر 1980 کے بعد سے اپنے گھریلو گرانڈ سلام کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی آسٹریلیائی خاتون کھلاڑی بن گئیں ہیں۔ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل سے قبل راڈ لاور ایرینا میں موجود لوگوں نے گرل آن فائر کے گانے کا لطف اٹھایا۔ امریکن کیز نے شاندار مظاہرے کئے ہیں جنہوں نے 2021 کے ایک مشکل دورکے بعد کیریئر کی بہترین فتوحات حاصل کی ہیں۔ عالمی نمبر ایک بارٹی نے اپنی جیت کے سلسلے کو بڑھاکر 10 کردیا جبکہ گزشتہ نو فتوحات راست سیٹوں میں حاصل کی ہیں۔ بارٹی کا فائنل میں مقابلہ ڈنمارک کی ابھرتی کھلاڑی ڈینیل کولن سے ہوگا جنہوں نے اپنے سیمی فائنل میں ایگا کو 6-4,6-1 سے شکست دی ہے۔