باندرہ ٹرمینس۔باڑمیر کے درمیان ہفتہ وار ٹرینوں کا آغاز

   

وڈودرا: مغربی ریلوے کے مسافروں کی سہولت اور ان کے سفری مانگ کو پورا کرنے کے مقصد سے باندرہ ٹرمینس اور باڑمیر کے درمیان چار ہمسفر ہفتہ وار ایکسپریس ٹرینوں شروعات کی جارہی ہے ۔منگل کو یہاں چیف پبلک ریلیشن آفیسر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان ٹرینوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ ٹرین نمبر 12997/12998 باندرہ ٹرمینس – باڑمیر ہمسفر ہفتہ وار سپر فاسٹ ایکسپریس: ٹرین نمبر 12997 باندرہ ٹرمینس – باڑمیر ہمسفر ہفتہ وار سپر فاسٹ ایکسپریس باندرہ ٹرمینس سے ہر چہارشنبہ کو 2355 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن 1755 بجے باڑمیر پہنچے گی۔ یہ ٹرین 3 جنوری سے چلے گی۔اسی طرح ٹرین نمبر 12998 باڑمیر باندرہ ٹرمینس اسپیشل ہر جمعرات کو باڑمیر سے 2250 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن 1550 بجے باندرہ ٹرمینس پہنچے گی۔ یہ ٹرین 4 جنوری سے چلے گی۔ یہ ٹرین دونوں سمتوں میں بوریولی، واپی، ولساڈ، سورت، انکلیشور، وڈودرا، آنند، ناڈیاڈ، احمد آباد، مہیسانہ، پٹن، بھیلڈی، رانیواڑا، مارواڑ بھنمال، مودران، جالور، موکلسر، سمدڑی، بلوترا اور بایتو اسٹیشنوں پر رکے گی۔ اس ٹرین میں اے سی تھری ٹائر اور سلیپر کلاس کوچز ہوں گے ۔