بجرنگ دل کے آئی ایس آئی کیساتھتعلقات،ڈگ وجئے سنگھ کا الزام

   

بھوپال: کانگریس کے سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کرنے والے بجرنگ دل اور بی جے پی کے لیڈروں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ڈگ وجئے سنگھ نے الزام عائد کیا کہ بجرنگ دل کارکنوں کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ کرناٹک میں کانگریس نے پہلے ہی وعدہ کیا ہے کہ اگر بجرنگ دل نے ریاست میں امن خراب کرنے کی کوشش کی تو اس پر پابندی عائد لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مدھیہ پردیش میں ہماری حکومت بنتی ہے تو بی جے پی اور بجرنگ دل سے وابستہ ان لوگوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے گا جنہوں نے پاکستان کی آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کا کام کیا ہے۔