بجٹ سیشن کے بعد اسمبلی انتخابات یقینی کانگریس رکن کونسل جیون ریڈی کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد۔/16نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس کے رکن کونسل ٹی جیون ریڈی نے اسمبلی انتخابات کے بارے میں پیش قیاسی کی ہے کہ بجٹ اجلاس کے بعد تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات ہوسکتے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جیون ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر مقررہ وقت پر انتخابات کے بارے میں لاکھ دعوے کرلیں لیکن انہیں اندیشہ ہے کہ اس بجٹ سیشن کے بعد اسمبلی کو تحلیل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کی عوامی مقبولیت میں تیزی سے گراوٹ کو دیکھتے ہوئے وسط مدتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کا وعدہ کیا تھا لیکن پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر مسلمانوں کی آبادی کے مطابق بجٹ مختص کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے معاملہ میں ٹی آر ایس اور بی جے پی کانگریس سے تقابل نہیں کرسکتے۔ر