بحیرہ اسود میں روسی ڈرونز کا جہاز پر حملہ؛ دو افراد ہلاک

   

ماسکو۔ 6 اکٹوبر (ایجنسیز) حکام نے بتایا ہے کہ بحیرہ اسود میں ایک ترکی کی ملکیت والے سویلین کارگو جہاز پر روسی ڈرون حملے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور عملے کے کئی ارکان زخمی ہو گئے، جن میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے۔رومانیہ میں واقع بھارتی سفارت خانے نے شروع میں بتایا تھا کہ عملے کے زخمی ارکان میں تین بھارتی شہری شامل ہیں، تاہم بعد میں وضاحت کی کہ ”ان میں سے ایک زخمی ہوا ہے اور اس کا طبی علاج کیا جا رہا ہے، جب کہ باقی محفوظ ہیں”۔رومانیہ میں بھارتی مشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا، ”ہمیں آج بحیرہ اسود میں تجارتی جہاز ایم وی رویاد مماڈوو پر ہونے والے حملے کی اطلاع ملی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، اس حادثے میں 2 ہلاکتیں (غیر ملکی شہری) ہوئی ہیں جب کہ عملے کے کچھ ارکان زخمی ہیں جن کا رومانیہ میں طبی علاج چل رہا ہے۔ مزید رپورٹ کے مطابق عملے کے ارکان میں تین بھارتی شہری بھی شامل ہیں-مشن نے کہا، ”سفارت خانہ بھارتی شہریوں کی حفاظت اور بہبود کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم کرنے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ”۔ اس واقعے کے بعد، رومانیہ میں تعینات بھارتی سفیر منوج مہاپاترا نے بھارتی شہریوں سے بات کی اور تصدیق کی کہ ”تینوں کی صحت بہتر ہے ۔